ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 500اور 1000روپے کے نوٹ ہٹانے کا مرکز کا فیصلہ بے رحم

500اور 1000روپے کے نوٹ ہٹانے کا مرکز کا فیصلہ بے رحم

Wed, 09 Nov 2016 18:56:07  SO Admin   S.O. News Service

ممتابنرجی کی سخت تنقید،فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا
کولکا تا، 9؍نومبر (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے500اور 1000روپے کے نوٹوں کو ہٹانے کے مرکز کے فیصلے کو بے رحم اور بغیر سوچ سمجھ کرلیا گیا فیصلہ قراردیا ہے ۔ممتابنرجی نے کہاکہ اس سے مالی مشکلات پیدا ہو ں گی۔ممتا نے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ممتا نے مودی حکومت پر بیرون ممالک سے بلیک منی واپس لانے میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کئی ٹوئٹ کر کے کہا کہ اس سخت فیصلے کو واپس لیا جائے۔ممتا نے کہاکہ میں بلیک منی ، بدعنوانی کے خلاف سخت ہوں، لیکن عام لوگوں اور چھوٹے کاروباریوں کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہوں، وہ چیزیں کس طرح خریدیں؟ یہ مالیاتی بدانتظامی اور آفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم امیروں سے بیرون ملک میں جمع بلیک منی وصولنے کا وعدہ پورا نہیں کر پائے، اس لیے اس ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ کیا گیا۔


Share: